ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل کی ٹکر٬شخص جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:44

خانیوال۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے پر موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سرائے سدھو علاقہ قتال پور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے دوسری سمت سے آتا ہواموٹر سائیکل سوار یونس ولد نجم الحسن زرگر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالے کا تعلق قتال پور سے بتایا جاتا ہے۔نعش ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :