خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی 23روزہ طویل مشترکہ فوجی مشقیں شروع

17نومبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں ضروری فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے تجربات بھی کیے جائیں گے

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:18

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی 23روزہ طویل مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں٬سعودی عرب کے فوجی دستے بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن دوسرے ملکوں کی فوجوں کے ساتھ مل کر مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مشقیں جی سی سی کے وزرائے داخلہ کے 19 اپریل 2015ء کو دوحہ میں منعقدہ سولہویں مشاورتی اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مشقیں ’’عرب خلیج سکیورٹی اول‘‘ کے عنوان سے شروع ہوئیں اور 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔ان مشقوں میں خلیجی ملکوں کی خصوصی انسداد دہشت گردی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ان کا مقصد زمینی اور بحری سرحدوں ٬سرکاری عمارتوں اور معاشی تنصیبات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔مشقوں میں بری ٬بحری اور فضائی فورسز ٬فوجی یونٹس ٬جنگی کشتیاں اور لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ان میں ضروری فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے تجربات بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :