کوہاٹ میں ہونے والے ہندکوثقافتی میلے کی تیاریاں

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:06

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)گندھار اہندکوبورڈ کے زیر اہتمام اور گندھاراہندکواکیڈمی کے تعاون سے نومبر کے مہینے میں کوہاٹ میں منعقد ہونے والے ہندکوثقافتی میلے کے حوالے سے کوہاٹ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا‘ جس میں مذکورہ میلے کے کوآرڈینیٹر اور گندھارا ہندکوبورڈ کے جنرل سیکرٹری محمدضیاء الدین ‘میلے کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید مطیع الله شاہ کی علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی‘ اجلاس میں ہندکوثقافتی میلہ کوہاٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ایک روزہ ہندکوثقافتی میلہ 27نومبر کو باچاخان ہال کوہاٹ میں ہوگا جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔