ٹرانسپورٹرز بھی حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں٬ڈی ایس پی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:22

رحیم یار خان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)بوگس لائسنس والے ڈرائیورز رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ٬ ایک ڈرائیور آٹھ گھنٹے سے زائد مسلسل ڈرائیونگ نہیں کرے گا ٬ ضلع بھر سے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہجہ بس حادثہ کے بعد حادثات کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس رحیم یارخان چوہدری اصغر علی کی زیر صدارت ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

ڈی ایس پی چوہدری اصغر علی نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ اگر آئندہ ڈرائیورز کا لائسنس پی ایس وی نہ ہوا یا پھر بوگس ہوا تو ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میںلائی جائے گی ٬ آئندہ کسی بھی ڈرائیور سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ گاڑی کی مسلسل ڈرائیونگ نہ کروائی جائے٬ ڈرائیورز کو لمبے روٹس کی مناسب تربیت دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اپنا کام روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے٬ ٹرانسپورٹرز بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا کر حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔