غیر قانونی نمبر پلیٹس ٬ ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں ٬کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:22

رحیم یار خان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس ٬ ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے اور تمام ٹرانسپورٹ و گاڑی مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر لگائی گئی سبز نمبر پلیٹیں اور ریوالونگ لائٹس فوری طور پر اتار دیں٬ 18سا ل سے کم عمر نوجوان بھی گاڑیاں ڈرائیوکرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات کے اندراج کے علاوہ بھاری جرمانوں سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا ۔