سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے٬وزیراعظم نوازشریف

کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی ٬رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا‘ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے‘ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا٬ وزیراعظم محمد نواز شریف کاوسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21

سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے٬وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی جس سے رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا‘ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے‘ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا۔ بدھ کو وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پندرھویں اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی اور رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ کارک پروگرام کا تصور 1996ء میں پیش کیا گیا۔ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔

کارک رکن ملکوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم فورم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارک ملک آپس میں ٹرانسپورٹ ‘ تجارت اور توانائی میں تعاون کرسکتے ہیں۔ کارک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کارک ملکوں میں اہم ادارہ ہے ۔سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے۔ کارک منصوبے میں اے ڈی بی اور دوسرے شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔ (ن غ)