خصوصی افراد کیلئے ملازمت میں بھرتی کوٹہ3 فیصدکر دیاگیاہے٬ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

منگل 25 اکتوبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی او رفلاح کیلئے اقدامات کر رہی ہے ․ ملازمت میں بھرتی کوٹہ2سے بڑھا کر3 فیصدکر دیاگیاہے‘عمر کی بالائی حد میں مزید دس سال کی رعایت کے علاوہ فنی تربیت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘خصوصی افراد کے حقوق کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کیا جائے گا۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم سفید چھڑی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ ڈی سی او کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبدالشکور نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 21نابیناسمیت 43خصوصی افراد کو ملازمتیں فراہم کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ اداروں میں تین فیصد کوٹہ کے تحت خصوصی افراد کی بھرتی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ منظوری ملتے ہی خصوصی افراد کے گھروں میں واٹر سپلائی او ردیگر فیسوں میں خصوصی رعایت دی جائیگی ․ ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔ 500سے زائد افراد کو خدمت کارڈ جاری کر کے ماہانہ 1200روپے امداد دی جا رہی ہے ۔

سیمینار سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملک ضیاء الرحمن ٬ چیف ایگزیکٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی ٬ سپیشل ایجوکیشن کے شفیق الرحمن ٬ ڈویژنل فوکل پرسن برائے نابینا ایسوسی ایشن حافظ عبدالرزاق ٬ ضلعی فوکل پرسن محمد سلیم او ر دیگر نے بھی خطاب کیا․ اس موقع پر منیجر وومن کرائسز سنٹر / لاء آفیسر ثریا مجید رانا ٬ ہیڈمسٹریس شبنم عباس ٬ ڈاکٹر محمد سعید ٬ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم ٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم ٬ فیض رسول لکھوزئی ٬ یقین محمد ٬ مبشر احمد ٬ فیض رسول لکھوزئی ٬ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے اساتذہ ٬ طلبائوطالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھی․ اس موقع پر نابینا بچوں نے ٹیبلوز ٬ خاکے او رملی نغمے پیش کیے ․ سیمینار میں بصارت سے محروم افراد میں سفید چھڑیاں او رنقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :