قائم مقام چیئرمین سینٹ کی پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغور حیدری نے پولیس ٹریننگ سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کی جاری کارروائیوں کی وجہ سے ملک دشمن دہشتگردوں نے شہروں کا رخ کر لیا ہے٬ دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزئم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق٬ قائد حزب چوہدری اعتزاز احسن نے بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :