پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کا رروائی٬ متعدد شاپس سر بمہر

منگل 25 اکتوبر 2016 23:05

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ٬ متعدد شاپس سر بمہر کر دیں٬تفصیلالات کے مطابق نشتر ٹائون کی ٹیم نے چنگی پر واقع تکہ کیٹرنگ ٬ کاہنا میں واقع اجوہ آئسکریم کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا ء پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے جبکہ نشتر ٹائون کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنزاور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی سر براہی میں ڈیسنٹ کیچپ فیکٹری کو صفائی کے ناقص حالات ٬ نا قص اور ملاوٹ شدہ کیچپ بنانے٬ حشرات کی بہتات٬ نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال٬ ورکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولت نا ہونے٬ سٹوریج کے ناقص حالات ٬٬مکھیوں کی بہتات ہونیکی بنا ء پر سیل کر دیا۔

سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے کریم مارکیٹ میں واقع فرائی چک کو صفائی کے ناقص حالات٬ اوپن ڈرینز٬و رکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولت نا ہونے٬ واشنگ ایریا نا ہونے ٬ ذ ائد ا لمعیاد تیل کے استعمال کی بناپر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے ٹھوکر میں واقع الاعوان سویٹ یونٹ کوصفائی کے ناقص حالات٬ اوپن ڈرینز٬و رکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولت نا ہونے٬ واشنگ ایریا نا ہونے کی بناپر سیل کر دیا۔

گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنزاور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اورکی سر براہی میں محمود قصوری روڈ پر واقع عیسی جی سٹور کو منا سب انتظامات نا ہونے کی بنا ء پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔اسی ترح داتا گنج بخش اور شالیمار ٹائون کی ٹیم نے انار کلی میں واقع چوھدری سٹور کو صفائی کے ناقص حالات ٬ زائدالمعیاد اشیا ء کی بناپر سیل کر دیا۔