وزیراعظم کی قیادت میں ماضی کے اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کافرق ہے٬ چوہدری ریاض گجر

منگل 25 اکتوبر 2016 23:05

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ماضی کے اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کافرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلک کی بلندیوں کوچھورہی ہے اور ترقی کی اس نہج پرپہنچ گئی ہے جہاںہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی ٬ بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے اس جماعت نے ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی غیور عوام دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی‘ عمران خان نوجوان نسل کو بے راہ روی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کے در پر ہیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے تباہی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں ٬انہوں نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میںوزیراعظم محمدنوازشریف کے بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ پارٹی میںغیرمتنازع اور عوام میںمقبول ترین لیڈرہیں۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میںپارٹی مزیدمضبوط ہوگی۔انہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہوئی ہیں٬محمدنوازشریف کارکنوںسے محبت کرتے ہیںجس کی وجہ سے گلی کوچہ تک ہرکارکن ان کی قیادت پر اعتمادکااظہاراور فخرکرتاہے۔ انہوںنے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں وہ قابل فخرہیں۔

متعلقہ عنوان :