ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ فیصل آباد میں آنریری ویلفیئر آفیسرزکی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ لیفٹیننٹ کرنل (ر)محمد یعقوب کے مطابق ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ فیصل آباد میں آنریری ویلفیئر آفیسرز کی خالی آسامیوں کیلئے ریٹائرڈ جے سی اوز/ این جی اوز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواہشمند جن کی عمر کم از کم 50 سال اور زیادہ سے زیادہ 57 سال٬کریکٹر مثالی٬سروس کے دوران کوئی ریڈانک انٹری نہ ہو اور میٹرک پاس اپنے کاغذات کے ہمراہ دفتر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔