بھارت ہوش کے ناخن لے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لئے خونریزی سے باز رہے٬ ارا کین اسمبلی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:45

سیالکوٹ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی اور ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق نے اپنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری انتہائی قابل مذمت ہے ٬ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لئے خونریزی کر رہا ہے ۔ لائن آف کنٹرول کے علاقوں پر بھارت کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث درجنوں افراد زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روزسیالکوٹ ورکنگ بائونڈ ری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان مہاجرین جموں وکشمیر کے ہر دکھ میں برابر کی شریک ہے او ر انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اپنی سرحدو ں کی حفاظت کرنا جانتی ہے ۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اور سرحدوں پر شروع کشیدہ صورتحال پر اپنی آنکھیں کھولے اور جارحیت سے باز رہے ۔

ایم این اے چوہدری ارمغان سحانی ٬ ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق٬ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ٬ چیئر مین یو سی کند ن پور چوہدری لطیف وینس٬چوہدری عبدالحمید ایڈووکیٹ سابق ناظم اور صوفی محمد اسحاق و دیگرشخصیات نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوںسے سی ایم ایچ ہسپتال میں عیادت بھی کی۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری ارمغان سحانی نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی فائرمگ کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی٬ ان کی ہرممکن امداد کی جائے گی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :