سیالکوٹ٬ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرے گی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:45

سیالکوٹ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانحہ کوئٹہ کا سوگ میں آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریگی جبکہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ11بجے ضلع کچہری چوک میں ادا کی جائیگی٬ یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سرفراز احمدگھمن ایڈووکیٹ نے بتائی۔

(جاری ہے)

چوہدری سرفراز احمد گھمن ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائی سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :