گوجرانوالہ٬ موٹر سائیکل سواروں نے درزی پر تیزاب پھینک دیا٬ ملزم فرار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

گوجرانوالہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر کھڑے درزی پر تیزاب پھینک دیا٬ ملزم فرار ہو گئے٬ تفصیل کے مطا بق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر کھڑے ٹیلر ماسٹر محمدجمیل ولد عبدالشکور پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے٬ تیزاب پڑنے سے محمد جمیل کی کمر ٬سر کے بال٬ چہرہ اور بائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی٬ پولیس کو رپورٹ کر دی گئی ہے۔