سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ہو ئیں تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی٬ حکومت سیاسی آزادیوں کو پامال نہ کرے

کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ہو ئیں تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی حکومت سیاسی آزادیوں کو پامال نہ کرے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے تحریک انصاف کے احتجاج میں حکومت رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے کرپٹ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے حکومت کے خلاف فائنل میچ شروع ہو چکا ہے اب پانامہ زدہ حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے رابطوں کے بعد دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں مشاورت شروع کردی ہے اور کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے حکمرانوں کا غیر لچکدار رویہ سیاسی بحرانوں کے حل میں رکاوٹ ہے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی چابی حکومت کے پاس ہے نااہل حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے شہید بننا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :