فیسکو بورڈ کے دوڈائریکٹرز نے لمز سے ’’کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ‘‘ ورکشاپ مکمل کرلی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:40

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دو ڈائریکٹران عبدالحمید چوہدری اور رانا احسان افضل نے بورڈ کی نامزدگی پر لمز سے "کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ"ورکشاپ مکمل کر لی ۔ ورکشاپ میں ملک بھر کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایس ای سی پی کے کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ اور بورڈ کے پیرامیٹرز پر عمل درآمد کے حوالے سے فیکلٹی نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا اور کہا کہ مذکورہ پیرامیٹرز پر عمل درآمد نہ کرنے سے معاشی نقصان کے علاوہ بالخصوص سٹاک ایکسچینج اور بالعموم کمیونٹی پر اس کے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

ورکشاپ /کورس کی تکمیل پر ڈائریکٹرز فیسکو عبدالحمید چوہدری اور رانا احسان افضل کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ دونوں ڈائریکٹران نے اس ورکشاپ کو کارپوریٹ مینجمنٹ کے جدید تقاضوں کو سمجھنے کیلئے انتہائی مفید قرار دیااور کہا کہ ورکشاپ میں بتائے گئے کارپویٹ مینجمنٹ کے جدید اصولوں کو گڈگورننس کیلئے موثر پیرائے میں استعمال میں لایا جائے گا۔