سٹی ٹریفک پولیس نے 27نومبر کو سرگودھا روڈ کیلئے ڈائیورشن پلان جاری کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 22:40

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 27نومبر کو سرگودھاروڈ پر ہونے والے جلوس کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا پی ایم سی چوک سے ہیوی اور لائٹ جبکہ باوا چک سے آگے کسی قسم کی بھی ٹریفک نہیں جانے دی جائے گی موٹر وے اور چنیو ٹ سے آنے والی ٹریفک کو بھی سرگودھار وڈ پر نلکہ کوہالہ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹس کا استعمال کریں اس خصوصی ڈیوٹی پر 70 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور 05ٹریفک انسپکٹرز سمیت 01ڈی ایس پی صبح 06بجے سے لے کر رات گئے تک فرائض منصبی نبھائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ڈیوٹی پلان کے اجراء کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ اس موقع پر شہریوں کوسڑکوں پر مکمل رہنمائی کے لیے 1915اور ٹریفک کنڑول روم کو متحرک رکھا جائے گا متبادل روٹس کے لیے شہری براستہ اکبر چوک٬ اسماعیل روڈ ٬انڈسٹریل اسٹیٹ سے ہوتے ہوئے سیم نالہ کے ساتھ ساتھ دوبارہ سرگودھاروڈ پر آسکیں گے اسی طرح موٹر وے سے آنے والے شہری ڈپٹی والا انٹرچینج سے ملت روڈ پر ہوتے ہوئے شہرکی جانب آئیں جبکہ براستہ سرگودھاروڈ ٬ نلکہ کوہالہ ٬سیم نالہ کے ساتھ ساتھ اور انڈسٹریل اسٹیٹ سے اسماعیل روڈ ٬اکبر رچوک سے پی ایم سی چوک اور جیل روڈ پر ٹریفک آسکے گی اس حوالے سے جیل روڈ اور پی ایم سی سے لاری اڈہ تک سرگودھار وڈ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے شہریوں کو سٹرکو ں پر زیادہ سے زیادہ سہولت کے لیے ٹریفک سیکٹر سرگودھا روڈ٬ سول لائن اور ملت ٹائو ن کی نفری کو ہائی الرٹ کر دیا جائے گا اس موقع پر ٹریفک ہیڈ کواٹر سے ایم ٹی برانچ اور انچارج بیرئیرز کو بھی بروقت ڈائیورشن پوائنٹس پر بیرئیر ز پہنچانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سرگودھا روڈ مین روڈ ہونے کی وجہ سے خصوصی پلان کے تحت ڈیوٹی کا انتظام کیا جارہا ہے اس موقع پر سی ٹی او کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک وارڈنز سے تعاون کرنے اور ٹریفک وارڈنز کو لگن اور احسن انداز سے فرائض منصبی نبھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں اس موقع پر 250.ccبائیکس پر بھی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے جو پبلک ایڈریس سسٹم کا بھر پور استعمال کریں گے تاکہ شہریوں کی زیادہ سے زیادہ سڑکوں پر مدد کی جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :