چوبیس گھنٹوں کے دوران 55مجرم گرفتار کرلئے ٬ترجمان فیصل آباد پولیس

منگل 25 اکتوبر 2016 22:40

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 55مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 55مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 48 اشتہاری مجرمان اور 07ٹارگٹ ایفنڈرزشامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں08 عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں2715 گرام چرس اور83لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :