سٹریٹ کرائم میںملوث "دیما" گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:40

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)سی آئی اے لائل پور ٹائون اور تھانہ سول لائن پولیس کی مشترکہ کارروائی ٬سٹریٹ کرائمز میں ملوث "دیما" گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے لائل پور ٹائون کے حکام اور پولیس ریڈنگ پارٹی نے مخبری پرچھاپہ مار کر قبرستان نزددربار بابا نور شاہ ولی کے قریب سے دیما گینگ کے سرغنہ ندیم عرف -"دیما-" ولدانور قوم قریشی سکنہ217ر ب کو سا تھی ارجن میسح ولد یعقوب مسیح سکنہ گلی نمبر2کرسچین ٹائون سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سی02عدد پسٹل٬ٹارچ اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 996/16جرم398/401ت پ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سرکل گلبرگ ٬سرکل سول لائن اور سرکل کوتوالی کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔