جو اپنے ٹریننگ سنٹر کا تحفظ نہیں کر سکے وہ عام لوگوں کا کیسے کریں گے٬سینیٹر فتح محمد حسنی

واقعات میں بھارت کا ساتھ دینے والے ملوث ہیں٬ ہمیں انٹیلی جنس پر توجہ دینا ہو گی ٬ سیاسی بیانات کی مذمت کرتے ہیں ٬رہنما پیپلز پارٹی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے راہنما سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے ٹریننگ سنٹر کا تحفظ نہیں کر سکے وہ عام لوگوں کا تحفظ کیسے کریں گے ۔ واقعات میں بھارت کا ساتھ دینے والے ملوث ہیں ہمیں انٹیلی جنس پر توجہ دینا ہو گی ۔ سیاسی بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فتح محمد حسنی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء کے سانحہ کا غم ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور واقعہ ہو گیا ۔

حکومت کی ذمہ داری بندی ہے انہوں نے کہاکہ جس فورس کے ٹریننگ سنٹر میں اسلحہ نہیں جو لوگ اپنا تحفظ نہیں کر سکتے وہ عوام کا تحفظ کیسے کریں گے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے ملک کو تباہ کر دیا ہم نے افغانستان کی مدد کی دوسروں کی مدد کی لیکن اپنے اوپر دھیان نہین دیا پتہ نہیں کس کس ملک کے دہشت گرد پاکستان آئے ہوئے ہیں انہو ںنے کہا کہ ہمارا دشمن ہمارے اندر چھپا ہے دہشت گردوں کے سہولت کار ہمارے اندر سے ہیں ہمیں نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی انٹیلی جنس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاعات دینا کافی نہیں خفیہ اطلاعات پر کارروائی سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی کو سزا دینے سے کچھ نہیں ہو گا ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ۔ ایسے واقعات میں بھارت اور اس کا ساتھ دینے والے ملوث ہیں انہو ںنے کہا کہ یہ سیاسی بیانات کا وقت نہیں ۔ عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں سیاست کرنے کا وقت نہیں ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :