عمران اورخواجہ آصف کے بیانات ایک اورخودکش حملہ ہے٬سینیٹر حافظ حمداللہ

سیاستدان بلوچستان کے شہداء کے ساتھ سیاست نہ کریں ٬رہنما جے یو آئی (ف)

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے راہنماسینیٹرحمداللہ نے کہاہے کہ عمران اورخواجہ آصف کے بیانات ایک اورخودکش حملہ ہے ٬سیاستدان بلوچستان کے شہداء کے ساتھ سیاست نہ کریں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہاکہ کوئٹہ میں لوگ شہیدہورہے ہیں اورخواجہ آصف اورعمران سیاست کررہے ہیں ان کے بیانات کوئٹہ کے عوام پرایک اورخودکش حملہ ہے ٬ہم ایسے بیانات کی مذمت کرتے ہیں ٬بلوچستان کے شہداء کے ساتھ سیاست نہ کریں ۔

انہوںنے کہاکہ سانحہ کے ذمہ دارسیاستدان اورسرکاری ادارے ہیں ہم نے سینٹ میں ذمہ داریوں سے متعلق باربارآوازاٹھائی ہے ٬سیاستدان اپنی ناکامی کااعتراف کریں ۔انہوںنے کہاکہ ہم لاشیں اٹھالیتے ہیں اورڈرتے نہیں لیکن کسی فورم میں سوال اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :