بہائوالدین زکریایونیورسٹی کا سینٹ اجلاس٬ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بہا ئوالدین زکر یا یونیو رسٹی کے سینٹ کے 9 ویں اجلاس کے آ غاز میں سانحہ کو ئٹہ میں شہید ہو نیوا لے پو لیس ملاز مین کیلئے فاتحہ خوا نی اور دعا ئے مغفر ت کی گئی ٬اس موقع پرگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجا ت بلند کرے اور ان کے لو احقین کو حوصلہ اور ہمت دے ٬انہو ں نے کہا کہ یہ انتہا ئی افسوس نا ک واقعہ ہے٬ دہشت گر دو ں کو منطقی انجا م تک پہنچا ئیں گے ٬ ضر ب عضب کا میا بی سے جا ر ی ہے ٬ جلد ہمارا ملک امن کا گہوار ہ ہو گا ٬انہو ں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں او ر اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر یںگے۔

متعلقہ عنوان :