پنجاب بھر میں یونیورسل نمبرز سسٹم آئندہ سال شروع ہوجائے گا٬ڈاکٹر بلال

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن /نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹربلال احمد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یونیورسل نمبرز کاسسٹم آئندہ سال سے شروع کردیا جائے گا جوموجودہ ضلعی نمبرز کی جگہ لے گا٬انہوں نے یہ بات منگل کویہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی٬ انہوںنے کہاکہ اس سسٹم سے مانیٹرنگ میں آسانی اور اضلاع کے نمبرز کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی بھی ختم ہوجائے گی ٬انہو ں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے فارموں کیلئے بھی ایکسائز دفاتر میں مشینیں لگائی جائیں گی جہاں سے اپنی جائیداد کانمبر درج کرکے ٹیکس ادائیگی کافارم حاصل کیا جاسکے گا٬انہوں نے کہا کہ ملتان میں نئے اور جدید ایکسائز آفس کے قیام کیلئے 12کنال جگہ کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ابھی شاہ رکن عالم کالونی میں ایکسائز آفس کاایک یونٹ بنانے کیلئے ایک کنال جگہ لے لی گئی ہے ٬انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کیلئے ملتان کو دو زونز میں تقسیم کیاگیا ہے تاہم اس کو چارزونز میں تقسیم کرنے پر بھی غور ہورہاہے٬انہوںنے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں فراہم کی جارہی ہیں٬ جنہوںنے پہلے نمبرز پلیٹوں کیلئے اپلائی کیاتھا انہیں چاہیے کہ وہ اپنی نمبرپلیٹیں فوری حاصل کریں٬ غیرقانونی نمبرزپلیٹیں استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی٬ڈاکٹر بلال نے کہاکہ پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ صوبے میں موٹر وہیکلز ایگزامینیشن کیلئے ورکشاپس قائم کرنے کا منصوبہ بنارہاہے تاکہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جاسکے٬اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد اکرم ٬ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ٬سابق ایم این اے شیخ طارق رشید٬ڈائریکٹر ایکسائز ملتان سید عاشق حسین شاہ اورڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور افتخاراحمد بھلی سمیت مختلف تجارتی تنظیموں کے عہدیداران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :