فیصل آباد ٬گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم اے /ایم کام پارٹ اول /دوم فرسٹ اینول 2016ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ناظم امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے /ایم کام پارٹ اول /دوم فرسٹ اینول 2016ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے سنگل فیس 2000/-روپے کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24اکتوبر تا 07نومبر ٬ جبکہ ڈبل فیس کیساتھ 08نومبرتا 10نومبر٬ اور تین گنا فیس کیساتھ 11 تا 12نومبر 2016ء تک جمع ہوگی٬ مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pkکو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :