سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سینیٹر میر اسرار زہری کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ وسینیٹر میر اسرار زہری نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپشن سے توجہ ہٹانا ہوگی تو پھرامن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی اگر حکومت میں شامل جماعتوں کی توجہ کرپشن پر ہے تو امن وامان کی صورتحال کبھی بھی بہترنہیں ہوسکتی سابقہ حکومت کو برطرف کرنے والے آج کس منہ سے حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں اب تو ان کو خود بھی اخلاقی طورپر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب پہلے سے ہی پتہ تھا کہ حملہ آور کوئٹہ میں داخل ہو چکے ہیں تو ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہم یہ سمجھتے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں باہر کی ایجنسیاں ملوث ہیں مگر اپنے ارد گرد ماحول کو بھی دیکھا جائے کہ ان کے اندر دہشت گردوں کا کوئی مخبر تو موجود تو نہیں ہے اگر کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کی سیکورٹی بہتر نہیں کی جاسکتی تو عوام کا اللہ ہی حافظ پولیس ٹریننگ سینٹر کی دیوار کیلئے 2003 اور2006 ء میں بھی فنڈلیا گیا یہ بتایا جائے کہ وہ فنڈ کہاں خرچ کیا گیا اب تک سانحہ 8 اگست کے حوالے سے صحیح معنوں میں تحقیقات نہیں ہوئی تھی تو ایک بار پھر کوئٹہ کو لہولہان کر دیا گیایہ بتایا جائے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں کتنے اہلکار تعینات تھے اور غیرحاضر کتنے تھے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان تمام تر سہولیات پر سوالات اٹھائیں تو ہمیں غداری کے القابات سے نوازتے ہیں اگر خاموش رہیںتو حکومت کی کارکردگی ناہونے کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :