کوئٹہ ٬نیشنل پارٹی کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی اور نوجوانوں کا ناحق خون بہانے کی پر زور مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی اور نوجوانوں کا ناحق خون بہانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر پولیس کے جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونا افسوسناک اور غمزدہ عمل ہے نیشنل پارٹی تمام شہداء کے غم میں برابرکی شریک ہے بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کی عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر مذموم مقاصدکو کسی صورت حاصل نہیں کی جاسکتا 8 اگست کے سانحہ نے بلوچستان کو قانونی ماہرین اور معاشرے کی کریم سے محروم کرتے ہوئے صوبہ کی سیاسی معاشرتی پسماندگی اور محرومیوں میں اضافہ کردیااور سانحہ 8 اگست نے کوئٹہ کی ہر گلی اور بلوچستان کے ہر ضلع میں لاشوں کو بھیج کر پورے بلوچستان کی عوام کو غمزدہ اور سوگوار بنایا ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کی منظم کارروائی نے عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو باور کرایا جس سے عوام خوف اور دہشت گردی کے ماحول میں مردہ زندگی گزارنے کے تصور میں لگے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان خطے میں اپنی مخصوص جغرافیائی حیثیت اور اہمیت کی بدولت مختلف عالمی قوتوں کے ناپاک عزائم کا شکار ہورہا ہے اور وہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے ملک کی معاشی صورتحال کو کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اس لئے سیکورٹی اداروں کو مزید ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عام عوام کو تنگ کرنے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی اور منظم انداز میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کوبروئے کار لانا ہوگا دریں اثناء نیشنل پارٹی نے انجمن تاجران کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر میں حملہ کیخلاف دی جانیوالی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے تمام سیاسی و جمہوری جماعتوں سے دہشت گردی کیخلاف متحد ہونے کی بھی اپیل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :