راولپنڈی ٬پولیس کی منشیات فروشوں٬ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی ٬13ملزمان گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں٬ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی میں13ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی1970گرام چرس٬ 115گرام ہیروئن٬29لیٹر کھلی شراب٬43بوتل شراب٬ 01 پستول30بور معہ03روند٬01 خنجراورچوری شدہ چوڑیاں برآمد کرلیںتھانہ نصیر آباد پولیس نے بلال اختر سے 250گرام چرس٬ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محبوب حسین سے 1720گرام چرس٬ تھانہ گوجرخان پولیس نے محمد حفیظ سے 115گرام ہیروئن٬ تھانہ پیرودھائی پولیس نے گلریز بھٹی سے 20لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اطہر مسیح سے 09لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ گوجرخان پولیس نے ذیشان سعید اور ظہیر الدین سے 33بوتل شراب٬ تھانہ نصیر آباد پولیس نے بلال اختر سے 10بوتل شراب٬ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسماعیل سے 01 پستول30بور معہ03روند٬ تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد زبیر سے 01 خنجر ٬ عمران سے 16پتنگیں اور06ڈوریں٬ تھانہ سول لائن پولیس نے اویس سے 06پتنگیں اور02ڈوریں٬ تھانہ ویسٹریج پولیس نے طلائی چوڑیاں برآمد کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :