ْ کوئٹہ٬ وزیراعظم اور عمران سمیت سول ہسپتال میں زخمی کی عیادت کیلئے اعلیٰ حکام کی آمد

سول ہسپتال کے سامنے جناح روڈ عام آمد ورفت کیلئے بند

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں زخمی کی عیادت کیلئے آنیوالے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ٬ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت اعلیٰ حکام کے آمد موقع پر سول ہسپتال کے سامنے جناح روڈ کو عام آمد ورفت کیلئے بند کر دیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو سول ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے منتقل کر دیا گیا وزیرعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف٬ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زخمیوں کے عیادت موقع پر سول ہسپتال کوئٹہ کے سامنے جناح روڈ کو عام آمد روفت کیلئے بند کر دیا جناح روڈ پر دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند رہے ۔