کوئٹہ ٬جمعیت علماء اسلام کیجانب سے پولیس ٹریننگ سینٹرپر دلخراش واقعہ کی بھر پور مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان پولیس ٹریننگ سینٹرپر ہونیوالے اس دلخراش واقعہ کی بھر پور مذمت کر تی ہے اربا ب اقتدار میں پوزیشن واضح کرے کیونکہ واس خون ناحق سے کسی طرح بری ذمہ نہیں ہو سکتی اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان کا خطاب اجلاس کی صدارت صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک نے اجلاس میں سابق گورنر اورمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد فضل آغا٬ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ٬ سابق وزیر اور ضلع موسیٰ خیل کے امیر مولانا محمد سرور٬ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مفتی غلام حیدر٬ ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی٬ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جانان آغا٬ ضلع ہرنائی کے امیر مفتی اکرم اللہ٬ سید حاجی عزیز اللہ آغا٬ حاجی عبدالشکور٬ رحیم الدین ایڈووکیٹ٬ حاجی امان اللہ کاکڑ٬ حاجی بشیراحمد کاکڑ٬ مولوی زین اللہ خان کاکڑا ور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میں شہادت ایک قومی رنج والمیہ ہے اس سے پہلے بھی آٹھ آگست کو ایک خون ریز واقعہ میں وکلاء جس تعداد میں شہید کئے گئے اور کریم آف سوسائٹی کا جو خون ہوا بلوچستان کے لوگ اس غم میں اب بھی نڈھال ہے۔

متعلقہ عنوان :