امیر جماعت اسلامی سندھ کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت اور درجنوں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حالیہ دہشت گردی کا واقعہ قومی ایکشن پلان کے تحت جاری دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کو ثبوتاز کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے جسمیں بیرون ملک ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا٬تا ہم یہ افسوس ناک واقعہ حکومتی نا اہلی کو بھی ظاہر کرتا ہے ٬کیونکہ اس سے قبل بھی کوئٹہ میں وکلائ کو نشانہ بنایا جا چکا ہے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور ہائی الرٹ کے دعووئں کے باوجود دہشت گردوں کا حملہ حکومتی غفلت کانتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ جب بھی حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز ہوتا ہے تو ملک میں کہیں نہ کہیں اس طرح کے افسوس ناک واقعات رونما ہو جاتے ہیںاس کی تحقیقات ہونی چاہئیے٬صوبائی امیر نے واقعہ کی مکمل تحقیقات شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :