پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی بات کرتی ہے عوامی حقوق ہی انسانی حقوق ہیں جس کے تحفظ کے لیے موجودہ حکومت کوشاں ہیں٬ وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری کا اجلاس سے خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی بات کرتی ہے عوامی حقوق ہی انسانی حقوق ہیں جس کے تحفظ کے لیے موجودہ حکومت کوشاں ہیں٬افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں٬تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد آمد کے موقع پر کانفرنس روم میں ضلع کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬ اجلاس میں ڈی سی آغا شاہنواز بابر٬ محکمہ سوشل ویلفیئر میڈم زہرہ کھوسو٬ محکمہ تعلیم کے محمود پٹھان ٬ وومین سینٹر کی خالدہ سومرو٬ محکمہ انسانی حقوق کے انور سیال٬ مختیار کار ابو بکر سدھایو و دیگر نے شرکت کی٬ بعدازاں صوبائی مشیر نے سول اسپتال کا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات کی علاوہ ازیں دارلامان کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرنے کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے۔