کوئٹہ میں پولیس تربیتی سینٹر میں دہشت گردی اور60سے زائد شہادتوں کے خلاف پشتونخواہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس تربیتی سینٹر میں دہشت گردی اور60سے زائد شہادتوں کے خلاف پشتونخواہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا٬ جس کی قیادت طلبائ تنظیم کے آرگنائزر انجینئر انوار٬ طاہر ٬ قاسم و دیگر کر رہے تھے ٬ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سازش اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان واقعات میں اکثر پشتون عوام کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ٬ حال ہی میں کالعدم جماعتوں کے رہنما?ں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈز کو بحال کیا گیا ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلوں کو تقویت ملی ہے ٬ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر یکساں طور پر اور بلا تفریق عمل کیا جائے اس کے بغیر دہشت گردی کے خاتمہ کا خواب پورا نہیں ہوسکتا٬ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے ٬ کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر کے شہدائ کے لواحقین کو امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعہ کی شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :