مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ٬لیکن اس صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت اقوام متحدہ نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو قابل مذمت ہے٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف فرینڈز آف کشمیر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ سے رہنماؤں خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف فرینڈز آف کشمیر کی جانب سے منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ٬ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے ٬مظاہرے کی قیادت فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب٬ وائس چیئر مین نعیم عباسی٬ آفتاب احمد شیخ و دیگر کر رہے تھے٬ مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ٬لیکن اس صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت اقوام متحدہ نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو قابل مذمت ہے٬مظاہرین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کرر ہاہے جو ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ٬ حق خو د ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جسے مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 70سال بعدبھی مسئلہ کشمیر کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عمل نہ ہونا یو این او کے لیے باعث شرم ہے ٬عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیںاور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلاوانے میں اپنا کردار اد اکریں۔