عبدالجبار راٹھور’’میمن پروفیشنل فورم‘‘ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)میمن پروفیشنل فورم کے 32واںسالانہ کنونشن کے اجلاس میں معروف بینکارعبدالجبارراٹھور ’’میمن پروفیشنل فورم‘‘ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے٬ آپ حبیب میٹرو بینک کے زونل ہیڈ ہیں اور ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کی علمی ٬ادبی و سماجی وخدمت انسانیت کے لئے کی گئی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں٬عبد الجباررا ٹھور نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سر ما یہ ہیںلہذا مستقبل کی لیڈر شپ تیار کرنے کے لئے نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا ٬ ہم بے روزگاری کے خاتمے فروغ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا میمن پروفیشنل فورم کی اولین تر جیحات میں شامل ہوگی۔