محرم الحرام میں بہتر سیکورٹی کے اقدامات کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد کو تعریفی خط اور تحفہ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) محرم الحرام میں بہتر سیکورٹی کے اقدامات کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد کو تعریفی خط اور تحفہ دیا گیا٬ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال پر کنٹرول کرنے اور سیکورٹی کے بہتر اقدامات کرنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر کو تعریفی خط اور تحفہ دیا گیا ٬ واضح رہے کہ گذشتہ سال 9محرم الحرام کو جیکب آباد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 28افراد شہید ہوئے تھے جس کے باعث محرم الحرام میں جیکب آباد کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :