پولیس سینٹر کوئٹہ پر دھماکے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ٬ ڈی سی چوک پر دھرنا٬ موم بتیاں جلا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس سینٹر کوئٹہ پر دھماکے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ٬ ڈی سی چوک پر دھرنا٬ موم بتیاں جلا کر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا٬ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹرننگ سینٹر میں دہشت گرد کاروائی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی٬ مظاہرین نے واقعے کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دیا٬ اس موقع پر احتجاجی جلوس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے راز خان پٹھان نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے شہدا کی قربانیاں راہیگاہ نہیں جائے گی٬ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گرد وں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں انشا اللہ جلد دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائے گا٬ آخر میں شہدا کی یاد میں موم بتیاں جلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :