لاپتہ افرادکمیشن کی سماعت٬ ایک لاپتہ شخص کے گھر پہنچنے کی تصدیق

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی سماعت کوئٹہ میں جاری دوسرے روز تیرہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی دوران سماعت ایک لاپتہ شخص کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ محمد غوث کررہے ہیںسماعت کے موقع پرمتعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے آج کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے 9 کا تعلق کوئٹہ ٬ دو کا قلات ٬ایک کا نوشکی اور ایک کا میاں والی سے تھا دوران سماعت ایک لاپتہ شخص کے اہل خانہ نے اسکے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق کردی بدھ 26اکتوبر کو کمیشن میں 17کیسز کی سماعت ہوگی کمیشن کی چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 84کیسزسنے گا٬ کمیشن کی سماعت 29اکتوبر تک جاری رہیگی۔