Live Updates

عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ٬2018کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی ٬ ممتاز جاکھرانی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ٬2018کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سول اسپتال مکلی کے وارڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بھبود آبادی ممتاز جکھرانی نے اچانک سول اسپتال مکلی کا دورہ کیا اور تمام وارڈز کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سن2018میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں مزدروں کی پارٹی ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی کوئی لکیر نہیں تو وہ کیسے وزیر اعظم بن سکتے ہیں عمران کو دشمن کی ضرورت نہیں شیخ رشید انکے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی نے چار مطالبات حکومت کو دئیے ہیں اگر تسلیم نہ کئے گئے تو بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک چلائی جائیگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :