آئیسکو ریجن میں مزید 34 بجلی چور پکڑے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) آئیسکو ریجن میں مزید 34 بجلی چور پکڑے گئے۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام سرکل کے علاقے آئی نائن٬ بہارہ کہو اور ایف 11 سے تین تین٬ جی الیون سے چار٬ جی نائن سے ایک٬ جہلم سرکل کے علاقے سرائے عالمگیر سے ایک٬ اٹک سر کل کے علاقے واہ کینٹ سے چار٬ حسن ابدال سے تین جبکہ چکوال سرکل کے علاقے تلہ گنگ سٹی سے تین٬ چکوال سٹی سے دو٬ ڈھڈیال٬ چک بیلی خان٬ دولتالہ٬ تلہ گنگ روول٬ پی ڈی خان٬ دریالہ جالب اور اظہر شہید سے ایک ایک بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ٬ راولپنڈی٬ چکوال٬ جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہو رہی ہے۔

صارفین آئیسکو کی ان سروسز پر بجلی چوری کی اطلاع٬ بجلی بل کی وصولی میں تاخیر٬ زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول٬ ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :