سیّد حسن رضا کاظمی کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیّد ضمیر الحسن شاہ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 25 اکتوبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کے معروف سماجی رہنماء سیّد حسن رضا کاظمی نے وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیّد ضمیر الحسن شاہ کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ مرحوم کی رسم قل (آج) بدھ کو صبح 10 بجے ان کے آبائی گائوں سیداں والا تحصیل پنڈ دادنخان میں ہو گی۔