کوئٹہ٬ 200ملین روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس٬مزید3 گواہوں کے بیان قلم بند

منگل 25 اکتوبر 2016 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) 200ملین روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سما عت منگل کے روز احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر کے رو برو ہو ئی جس میں گزشتہ روزمزید3 گواہان کے بیانات قلم بند کرلئے گئے مقدمے کی آج بدھ کوایک مر تبہ پھر سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی آئی جی ریاض احمد کیخلاف دائرکیس کی سماعت کے دوران 3مزیدگواہان نے عدالت کے جج کے روبرو اپنے بیانات قلم بند کروائے جن پر مخالف فریق کے وکلاء نے جرح بھی مکمل کی مذکورہ کیس میں اب تک 60میں سے 15گواہان کے بیانات قلم بند کئے جاچکے ہیں ٬واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے 200ملین روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے ہیں جس کے انکشاف کے بعد نیب نے تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیاتھاجبکہ عدالت عالیہ نے مذکورہ کیس کو30دن کے اندر نمٹانے کے احکامات دے رکھے ہیں اس لئے کیس کی سماعت کاسلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے