بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں٬میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا میونسپل کمشنر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی بروقت منتقلی اور کچر ہ کنڈیوں کی دن میں دو مرتبہ صفائی ٬چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے بلدیہ غربی میں موجود سڑکوں وگلیوں کے اطراف موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آرائ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے صفائی ستھرائی کے کام دن رات جاری رکھنے کیلئے عملہ کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دن میں دو مرتبہ حاضری چیک کی جائے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اجلاس میں موجود افسران نے شعبہ جاتی رپورٹ بھی پیش کی۔