طارق مدنی کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی سخت مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حملہ اوور دہشت گردوں کے تانے بانے بھارت ٬ایران اور افغانستان سے ملتے ہیں اور بلا شبہ ان تینوں ملکوں کو ا مریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے٬اس وقت وطن عزیز پوری طرح سے دشمنوں کے نشانے پر ہے دشمن اپنے زر خریدوں سے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ملک کو کمزور کر نے کی نا کام کوشش میں مصروف ہے ایسے میں ہمیں دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے آپس کے اختلافات کو بھلا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد و منظم ہو نے کی ضرورت ہے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے ایسے میں سیاسی محا ذآرئی سے ملک کو نا قابل تلافی نقصا ن پہنچ سکتا ہے ہمیں د شمن قوتوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے بھر پو ر قومی ہم آہنگی و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا یہ وقت سیاسی کھیل تماشے کرنے کا نہیں بلکہ ملک کی بقا و سلامتی کیلئے ایک جان ہونے کا ہے اور بزدل دشمنوں کو سبق سیکھانے کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پاک فوج ملکی سالمیت او ر خود مختاری کے خلاف نا پاک عزائم کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اورارض وطن کا بچہ بچہ اپنی بہادر فو ج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پشت نہیں کرسکتیں قوم جواں حوصلے کے ساتھ دشمن قوتوں کے گناہونے ارادوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں کو دشمن قوتوںکے خلاف لائحہ عمل طے کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :