دشمن اپنی بزدلانہ کاروارئیوں سے قوم کی ہمت پست نہیں کر سکتا ٬شہدائے پی ٹی ایس کوئٹہ کو سلام٬ شاہد صابری

منگل 25 اکتوبر 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری اطلاعات شاہد صابری کے مطابق کراچی کیمپ آفس میں کراچی ڈویثرن کے عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے ریکروٹس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی٬ اس موقع پر موجود تمام عہدیداران و ممبران نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کی ہمت پست نہیں ہو سکتی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کا کردار اداکرئے گی۔

اس موقع پرشریک تمام عہدیداران و ممبران بشمول سینئر نائب چیئرمین کراچی ڈویڑن سید حامد رضوی٬ نائب چیئرمین محمد عاشق٬ سید رحیم شاہ٬ صدر عرفان بیگ٬ چیئرمین ضلع غربی صاحبزادہ خان٬ جنرل سیکریٹری کراچی نذیر سومرو٬ جبکہ دیگر میں٬ کاشف اسلام الدین٬ صدر ضلع وسطی ام سلمہ٬ چیئرمین ضلع ملیر حسن ناصر اعوان وغیرہ نے اپنی اپنی تقاریر میں افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

آخر میں کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری اطلاعات مولانا شاہد صابری نے افواج پاکستان کی کامیابی وکامرانی کیلئے دعاکروائی۔

متعلقہ عنوان :