گڑھی پھلگراں میں دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ٬ آلہ قتل برآمد

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

حویلیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) حویلیاں کے علاقہ گڑھی پھلگراں میں دوست کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا٬ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے٬ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی رجوعیہ کی حدود میں لین دین کے تنازعہ پر یاسر نامی نوجوان نے ایک روز قبل فائرنگ کر کے اپنے دوست اویس کو قتل کیا٬ ڈی ایس پی سرکل حویلیاں کیڈٹ خورشید کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر یونس خان نی12 گھنٹے میں قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :