پاکستان کو بنایا تھا اب پاکستان کو ہم ہی بچائیںگے٬صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنایا تھا اب پاکستان کو ہم ہی بچائیںگے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ملک بھر کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کنویشن موجودہ وقت اور حالات میں اہم رول پلے کرے گا پاکستان کی سلامتی پاک افواج کی کاوشیں قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عمران چوہدری ٬ محمدنواز کھرل بھی موجود تھے ٬ قبل ازین دونوں رہنماؤں کے درمیاں طویل ترین ملاقات کے دوران پاکستان زندہ باد کنویشن ٬ اتحاد اہل سنت ٬ ملکی وبین الاقوامی حالات سیاسی صورت حال اور اہل سنت کو درپیش مسائل پر مشاورت ہوئی اس موقع پر صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی نے اپنے جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کنویشن میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا الحاج علامہ سید ریاض حسین شاہ نے پاکستان زندہ باد کنویشن کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ھالات میں ایسے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں جس میں ہمیں ملک بھر سمیت تمام علماء کرام کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل سکے گا پاکستان کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے میں مدد بھی مل جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلام گولی لاٹھی بندوق کی نوک سے نہیں پھیلا بلکہ امن پیارے محبت سے اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اسلام نے کبھی کسی بے گناہ کو قتل کرنے یا خودکش حملے کی اجازت نہیں دی ہم تو قران سنت پر عمل کرنے والے لوگ ہیں جو صرف پیار کا درس دیتے ہیں پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہے اس موقع پر صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہمیں ناز ہے امید ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں بھی رول پلے کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی مسائل کو شکار ہیں جس کیلئے جمعیت علماء پاکستان اپنا کردار ادا کرے گی پاکستان کو جس قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی اس کی قدر کرنی ہوگی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کنویشن ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پاک افواج مقامی سلح پر انتظامیہ کی رہنمائی کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ٹھوس بنیاد پر اقدامات کو یقینی بنائے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں لاکر شہید ہونے والوں کے ساتھ انصاف کرے انہوں نے شہداء پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :