کامونکے٬مخصوص نشستوں پر انتخابات٬ مسلم لیگ (ن) امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 21:05

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) مخصوص نشستوں پر انتخابات٬مسلم لیگ (ن) کے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے گئے ٬ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے چوہدری اخترعلی خاں کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چوہدری سجاداحمدخاں نے مخصوص نشست کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں جن میں لیبر کونسلر کے رانا تصویراشرف ٬میاںافتخاراحمد٬لیڈیز کونسلر کے لئے ڈاکٹر زبیدہ چوہدری ٬مسز ڈاکٹر مقصود جمال ٬مسز عبدالرزاق عابدی٬مسز محمد افضل سرا ٬ مسز ملک محمد مشتاق ٬اقلیت کے ایوب غلام ٬آفتاب عالم اور یوتھ کے لئے حمزہ طارق شامل ہیں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ہیں٬ اے آر او حافظ محمد طیب عتیق نے مخصوص نشستوں کے تمام امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :