آئی جی پولیس بلوچستان نے 6 ستمبر کو پاسنگ پریڈ کے تقریب میں پولیس ٹریننگ کالج کی دیوار بلند کرنے کا مطالبہ٬ وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری منظور کرلیا ٬احکامات پر عمل نہ ہوسکا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس بلوچستان احسن اقبال نے 6 ستمبر کو پاسنگ پریڈ کے تقریب میں پولیس ٹریننگ کالج کی دیوار بلند کرنے کا مطالبہ کیا ٬جسے وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری فوری طور پر منظور کرلیا لیکن ان کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

6ستمبر کو آئی جی بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کالج کی بیرونی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسی تقریب کے دوران دیوار کی تعمیر سمیت آئی جی بلوچستان کے چاروں مطالبات کی فوری منظوری دیدی تھی ٬جس پر عمل نہ ہوسکا۔گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں 59اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :