نصیرآباد٬ قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پریک روزہ سیمینار کا انعقاد

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پرڈیرہ مرادجمالی اسمبلی ہال میںبرائٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام اورکنسرن ورلڈ کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقادکیا گیا سیمینامنعقدہ کرانے کا مقصدقدرتی آفات کے نقصانات سے نمنٹنے اورحفاظتی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں تھاسیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد نبی بخش برڑو٬برائٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو نصیراحمد چنہ٬ سی بی ڈی آرایم کی حنابروہی٬ڈی ڈی اوایجوکیشن محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات ہمیشہ تباہی کا باعث بنتاہے مگر پیشگی حکمت عملی اورمنصوبہ بندی اپنانے سے نقصانات کم سے کم کیا جاسکتا ہے یہی وہ ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے شعور نہ ہونے کے باعث نصیرآباد ڈویژن دوبڑے سیلابوں سے تباہ حال ہوا جس سے انسانی زندگی ضائع ہوگئی اورکرڑوںروپے کی املاک کو نقصان پہنچا عدم شعور کی وجہ سے آج تک یہاں کی عوام اپنے پائوں پر اچھی طرح کھڑی نہیں ہوسکی اگر یہاں کی عوام کو قدرتی آفات سے نمنٹنے کی تیاری ہوتی توسیلابوں کے سانحہ سے کم سے کم جانی ومالی نقصانات پہنچتے سیمینار سے دیگر مقررین شاہدمحمود٬پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو٬ نثاراحمد ٬ڈی ڈی او فیمیل خانزادی بلوچ٬مولابخش جمالی٬شبیراحمد مری٬کامریڈتاج بلوچ اورخلیل احمد مری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ سمینارسے چیف ایگزیکٹونصیراحمد چنہ نے کہاکہ بلوچستان اسٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی ضلع نصیرآباد کے بیس یونین کونسلوں میں قدرتی آفات سے بچنے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت دیگر حکمت عملی کے متعلق گائوں کی سطح پر عوام میں شعورآگاہی مہم پر کام کررہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ہماری تنظیم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قدرتی آفات کا موثراندازمیں مقابلہ کیا جا سکے ۔