پنجگور٬ سانحہ پولیس سینٹر میں پنجگور کے چودہ پولیس جوان شہید ہوئے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) گزشتہ شب رونما ہونے والے سانحہ پولیس سینٹر میں پنجگور کے چودہ پولیس کے جوان شہید ہوچکے جن میںجا سم علی ولدخدا بخش بلٹ نمبر 205سکنہ تسپ ٬اشتیاق جمیل ولد جمیل سکنہ سراوان خدابادان بلٹ نمبر 379٬شہک قادر ولد عبدالقادر سکنہ گرمکان بلٹ نمبر227 ٬عبدالواحد ولد عبدالنبی سکنہ تسپ بلٹ نمبر481 ٬شاہد حسین ولد بشیر احمدعیسئی بلٹ نمبر472 ٬امین اللہ ولد محمد افضل سکنہ وشبود بلٹ نمبر323 ٬ظہیر احمد ولدفدا احمد سکنہ سوردو بلٹ نمبر122 ٬لیاقت علی ولد امان اللہ سکنہ چتکان بلٹ نمبر288 ٬ماجد علی ولد عبدالغنی سکنہ تسپ بلٹ نمبر ٬477نوید احمد کچلول علی سکنہ تسپ بلٹ نمبر372 ٬محبوب علی ولد رحمت سکنہ بونستان بلٹ نمبر344٬محمد نور ولد محمد صلح سکنہ گرمکان بلٹ نمبر348٬شہاب ایدین ولد محمد حاتم سکنہ چتکان بلٹ نمبر354 ٬مختار حسین عبدالرازق سکنہ وشبودبلٹ نمبر 324 شامل ہیں گزشتہ شب کے ہونے والے سانحہ نے بلوچستان بھر کی طرح پنجگور کے گلی گلی کو رولا دیا پنجگور سے تعلق رکھنے والے پولیس ہلکاروں کی والدین کی بڑی تعداد کوئٹہ روانہ ہوئے انکی تدفین کا کل شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آخری اطلاع تک کسی کی جسد خاکی پنجگور نہیں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :